۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ جشن فارغ التحفیظ طلاب مدرسه تخصصی حفظ قرآن طباطبائی نژاد اصفهان

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: جو لوگ حوزات علمیہ خواہران میں زحمات انجام دے رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوریہ اسلامی میں جو عظیم کام انجام پائے ہیں ان میں سے ایک حوزات علمیہ خواہران کا قیام تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سیدیوسف طباطبائی نژاد نے حوزہ علمیہ خواہران کے صوبائی ڈائریکٹرز کے اجلاس میں حوزہ علمیہ خواہران کی اہمیت اور مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جو لوگ حوزات علمیہ خواہران میں زحمات انجام دے رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوریہ اسلامی میں جو عظیم کام انجام پائے ہیں ان میں سے ایک حوزات علمیہ خواہران کا قیام تھا۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ خواہران میں بچیوں کی دینی تعلیم بہت ہی قیمتی کام ہے۔ قرآن مجید کی آیت "فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِیَتَفَقَّهُوا فِی الدِّینِ" کو بھی شامل ہے۔

اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: جتنا ایک گھر میں اس کی عورتیں دیندار ہوں گی اتنا ہی ان کے بچے بھی دیندار ہوں گے کیونکہ بچوں کی تربیت کا اصل تعلق ان کی ماں سے ہوتا ہے اور اگر ہماری بچیاں صرف ایک سال کے لیے دینی مدرسہ میں درس حاصل کریں تو وہ 50 سال تک منبر پر سے دینی مسائل سننے اور سیکھنے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ خواہران میں قرآن، نہج البلاغہ، عقائد اور تفسیر کی بنیاد پر اچھی مبلغات کی تربیت کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .